سردیوں کے موسم میں جلد بہت سے لوگوں کوبے چین کر سکتی ہے۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب جلد میں ناکافی نمی ہوتی ہے۔ سردیوں کے علاوہ، بہت زیادہ نہانا، سخت صابن کا استعمال، عمر، یا طبی حالات جیسے دیگر واقعات بہت خشک جلد کا باعث بن سکتے ہیں۔تاہم، سردیوں کا موسم گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ نمی کی سطح میں کمی کے ساتھ مسئلہ کو بڑھا دیتا ہے۔ اس لیے جلد کی سب سے بیرونی تہہ میں نمی کو برقرار رکھنا ضروری ہے جسے ایپیڈرمس کہتے ہیں۔جلد کی مختلف اقسام کی دیکھ بھال کچھ مراحل سے گزر کر کی جا سکتی ہے۔
نارمل سکن
یہ جلد سب سے اچھی مانی جاتی ہے کیونکہ اس جلد پر دانے،مہاسے اور بلیک یا وائٹ ہیڈ نہیں ہوتے۔کچھ نا گزیر حالات جیسے نا موافق حالات،آلودگی اور معدے کی خرابی نہ ہو تو یہ بہترین جلد ہے اور اس قسم پر زیادہ ہی ہے تو ڈارک سرکل کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔اس قسم کی دیکھ بھال ان مراحل میں کی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے جلد کی کلینزنگ کریں۔کلینزنگ کسی بھی ایسے کلینزر سے کی جا سکتی ہے جو ہر قسم کی ٹائپس کےلیے ہو۔
اس کے بعد ایک اچھا سا موئسچرائزراستعمال کر لیں جو آپکی جلد کے حساب سے تیار کیا گیا ہو۔
آئلی سکن
آئلی سکن سردیوں کے لیے بہترین مانی جاتی ہے مگر گرمیوں اور خاص طور پر برسات کے مہینے میں یہ شدید تکلیف دہ ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں بے تحاشا پسینہ آتا ہے اورجلد پر دانے نکل اتے ہیں ۔اس جلد کے مسائل کا یہ ہی حل ہے کہ اس کی صفائی کا بہت خیال رکھا جائے اور ایلو ویرا کا گودا استعمال کیا جائے۔
اس جلد کی دیکھ بھال کے مراحل کچھ اس طرح ہیں۔
پہلے مرحلے میں آئلی سکن کے کلینزر کے ذریعے کلینزنگ کی جائے۔
دوسرے مرحلے میں سکرب استعمال کیا جائے تاکہ جلد کی اندر سے صفائی ہو اور بہتری آئے۔
تیسرے مرحلے میں جلد کو دھو کر اچھا سا موائسچرائزر استعمال کر لیں۔
کمبینیشن سکن
اس قسم میں سکن خشک بھی ہوتی ہے اور آئلی بھی ہوتی ہے۔چہرے کے ٹی زون آئلی ہوتا ہے جبکہ بقیہ چہرے کی جلد خشک ہوتی ہے۔جلد کی اس قسم کی دیکھ بھال اتنا مشکل کام نہیں ہے۔مندرجہ ذیل مراحل میں جلد کی اس قسم کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے کلینزنگ کریں۔
اس کے بعد سکرب کریں تاکہ ڈیڈ سکن اتر جائے اور نئی جلد کی چمک نظر آئے۔
تیسرے مرحلے میں موائسچرائز استعمال کیا جائےجو آئلی اور خشک دونوں اقسام کے لیے بہترین ہو۔
خشک سکن
موسم سرما میں خشک جلد سب سے زیادہ توجہ طلب ہوتی ہے کیونکہ زیادہ خشک جلد پر مزید مسائل شروع ہو جاتے ہیں لیکن یہ سکن اس لحاظ سے اچھی تصور کی جاتی ہے کہ اس پر دانے نہیں نکلتے۔اس جلد کی حفاظت مندرجہ ذیل مراحل میں کی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے کسی اچھے سےکلینزر سے کلینزنگ کریں۔
پھر سکرب کریں تاکہ دیڈ سکن صاف ہو جائے اور چہرے پر چمک آئے۔
تیسرے مرحلے میں موائسچرائزرکا استعمال کریں۔
اور آخر میں ہائیڈریٹنگ ماسک استعمال کریں۔
ذیل میں وہ چیزیں ہیں جو آپ اپنی جلد کو ٹھیک کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے کر سکتے ہیں۔
پانی کی مقدار
سردیوں میں لوگوں کو پیاس کم لگتی ہے اور پانی کم پینا پڑتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے اور اگرچہ یہ متضاد معلوم ہو سکتا ہے، لیکن سردی کے موسم میں پانی پینا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
پانی جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ پانی کی کمی سے جسم کا بنیادی درجہ حرارت متاثر ہوتا ہے اسی لیے پانی کی بوتل کو قریب رکھنا ضروری ہے۔
دیکھ بھال
سردیوں کے دوران بھاری موئسچرائزنگ ضروری ہے۔ جلد کی نمی کو کھونے سے روکنے اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سردیوں کے موسم کے لیے تیار کردہ لوشن یا کریم کا استعمال کریں۔
یہ بھی ضروری ہے کہ اسکرب اور ایکسفولیٹرز کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
خوراک
غذا جلد کے لیےسب سے زیادہ اہم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سردیوں میں خواتین کو روزانہ کم از کم 2,000 کیلوریز اور مردوں کو 2,500 کیلوریز لینی چاہئیں۔
ایسی غذائیں جن میں اومیگا تھری، وٹامن بی 6 اور بی 12 موجود ہوں وہ مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتی ہیں اور ان کو سردیوں میں ضرورلینا چاہیے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اورپانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقراررہتی ہے اورجلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔