ہم شادی کے مقدس رشتے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ شادی ہی ایسا رشتہ ہے جو دنیا کے انسانوں میں بننے والا پہلا رشتہ ہے۔اس رشتے کے آغازکے بعد ہی ماں باپ،بہن بھائی اور دوسرے رشتے وجود میں آئےیعنی باقی سب بننے والے رشتوں کی بنیاد شادی کا رشتہ ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس رشتے کی اہمیت کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے اور اس بات کا ثبوت طلاقوں کی وہ بڑھتی ہوئی شرح ہے جو کچھ سالوں سے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ رشتے کرتے وقت روایات کو دیکھنے کے بجائے رشتے کی ضروریات کو اہمیت دی جائے اور رشتہ کرتے وقت افراد کے درمیان ہم آہنگی کو مد نظر رکھا جائے اس کے علاوہ درست معلومات کا تبادلہ ہو تاکہ بعد میں اصلیت جان کر جھگڑے جنم نہ لیں اور رشتہ چلتا رہے۔اس کے علاوہ پاکستان میں اس وقت سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ 22 ملین افراد کنوارے ہیں اور ان لوگوں کی شادی کچھ سطحی وجوہات کی بنا پر نہیں ہو رہی ہیں۔ایسےحالات میں اس مسئلے کو حل کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے “دل کا رشتہ”ایپ سامنے آئی ۔اس ایپ کے لانچ کو اس سال اکتوبر میں ایک سال پورا ہو چکا ہے اور اس کی کار کردگی با کمال ہے۔ “دل کا رشتہ”ایپ پاکستانی معاشرے کو ایک نئی سوچ سے متعارف کروا رہی ہے اور اس کے ساتھ معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔اس ایپ پر ہر زات برادری اور پروفیشن کےلاکھوں رشتے موجود ہیں اور ایک سال میں ہی اس ایپ پر پانچ ہزار رشتے ہو چکے ہیں جواس ایپ صارفین کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
رشتہ ایپس جیسے “دل کا رشتہ “ایپ کی مقبولیت کی وجہ سے اب لوگوں میں دوسری برادریوں میں شادی کا رجحان عام ہو رہا ہے۔ اس کی جہاں دوسری بہت سی وجوہات ہیں ۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مشترک خاندانی نظام ختم ہو رہے ہیں۔ لوگوں میں طبقاتی فرق کا احساس زیادہ اجاگر ہو رہا ہے۔ والدین اب اپنی مرضی سے رشتہ طے نہیں کرتےبلکہ بچوں کی مرضی اور رائے کو اہمیت دینے لگے ہیں۔
موجودہ مالی مشکلات کے دور میں جبکہ رشتوں میں فراڈ بھی عام ہو چکا ہے جس نے طلاق کی شرح کو خطرناک حد تک بڑھا دیا تھا۔’دل کا رشتہ‘ایپ ان حالات میں نعمت سے کم نہیں۔“دل کا رشتہ”ایپ پر باقائدہ تصدیق شدہ رشتوں کی مو جودگی نے فراڈ کےامکان کو بالکل ختم کر دیا ہے۔ اس ایپ پر سولہ لاکھ سے زائد رشتہ پرو فائلز اور آٹھ لاکھ پچھتر ہزار تین سوساٹھ میچز بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر لانچ کے بعد اب172ممالک سے 10ہزار پروفائلز کا بھی اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد آپ پوری دنیا سے پاکستانی رشتے ڈھوند سکتے ہیں۔”دل کا رشتہ”ایپ کے بین الاقوامی سطح پر لانچ کے بعد کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔اب دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوئے پاکستانی کے لیے دنیا بھر سے اور پاکستان سے بہترین رشتے کی تلاش مسئلہ نہیں رہا۔”دل کا رشتہ” ان پاکستانیوں کے لیے نعمت سے کم نہیں جو بیرون ممالک میں رہنے کے باوجود اپنی اقدار سے لگائو رکھتے ہیں۔
دل کا رشتہ“ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک اچھا رشتہ ڈھونڈنے کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔یہاں وہ لوگ جو اچھا رشتہ نہ ملنے کے مسئلے سے دو چار ہیں انھیں لاکھوں رشتے ملیں گے اور وہ بھی ایک کلک پر۔یہ ایپ عمدہ رشتے کی تلاش کا آسان اور محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتی ہے۔ “دل کا رشتہ” اپنی بہترین کار کردگی اور عوام کے اعتماد کی وجہ سے پاکستان کی نمبر ون رشتہ ایپ بن چکی ہےکیونکہ یہ اپنے پرو فائلز کی ہر قسم کی معلومات اور تحقیقات کرواتی ہے”دل کا رشتہ“ ایپ کی ٹیم اپنے پرو فائلز کے گھر خود جاتی ہے اور لوگوں کے پرو فائلز کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے بعد ہی انھیں سامنے لاتی ہے۔یہ ایپ صارفین کے پروفائل کی تصدیق کا بھی کام کرتی ہے اور یوں لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کریں ۔اپنے دوستانہ ماحول ،مفید فیچرز اور محفوظ معلومات کے ساتھ یہ ایپ اپنے صارفین کی بہترین خدمت انجام دے رہی ہے۔تو آپ کو کس بات کا انتظار ہے ابھی ”دل کا رشتہ“ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے جیون ساتھی کی تلاش شروع کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔