پیر کی صبح 2اکتوبر کا آغازماہرہ خان کی شادی کی خبر سے ہوا۔ماہرہ خان کی سلیم کریم سے شادی ٹاپ ٹریند بن گئی۔انٹرنیٹ پر ہر سوشل پلیٹ فارم پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل تھیں۔ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگےلہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی ، میچنگ پاجامہ اور ہلکے نیلے رنگ کی پگڑی زیب تن کی ہوئی ہے۔اس موقع پر سلیم کریم کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتےہی مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔ماہرہ خان اس سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔رواں برس اگست کے مہینے میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔تاہم اس خبر کے بعد ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا تھا لیکن 2 اکتوبر کی تصاویر نے سب افواہوں کو سچ میں بدل دیا اور ماہرہ خان سلیم کریم کی دلہن بن کر سب کے سامنے آ گئیں۔
سلیم کریم ہیں کون؟
سلیم کریم پاکستان کے ایک کامیاب بزنس مین ہیں ان کی اصل عمر کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ان کا قد 5 فٹ 11 انچ ہے اور انھوں نے انٹاریو ویسٹرن یو نیورسٹی سے 2005 میں بیچلر ان اکنا مکس کیا تھا۔کراچی میں رہتے ہیں اور ان کی فیملی یا پہلی بیوی کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ۔سلمی کریم نے 9 سال ایک اٹالین کمپنی میں کام کیا جبکہ برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔انھوں نے سم پیسہ نام کی ایپ لانچ کی جو بہت کامیاب رہی جبکہ ٹیمپڈ نامی ٹی وی چینل کے بھی مالک ہیں۔
ماہرہ خان ایک پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے۔ ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں ٹی وی میزبان کے طور پر کیا ۔ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، جو ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ماہرہ کے ساتھ اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008 میں کی جہاں انہوں نے موسیقی کی ویڈیو چلائیں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کی اور ناظرین سے براہ راست فون کال پربات کی۔ 2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی ۔جس میں ان کا معاون کردار تھا۔ انھوں نے اس فلم میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو ایک قدامت پسند نچلے متوسط طبقے کی لڑکی ہے جو لاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے۔ فلم نے اچھا بزنس کیااور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شامل ہوگئی۔ اسی سال ماہرہ خان نے مہرین جبار کی ہدایت کاری میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس سیریل کی فلم بندی نیویارک میں کی گئی اور اس میں انھوں نے عائلہ کا کردار ادا کیااس کے بعد وہ سرمد بخش کی ہدایتکاری میں چلنے والی ڈرامہ سیریل ہمسفر میں نمودار ہوئیں اور یہ ہی ان کے کئیریر کا عروج تھا۔اس کے بعدماہرہ خان نےمتعدد فلموں میں کام کیا۔ ان میں تین پاکستانی ،بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ انہوں بالی وڈ فلموں رئیس اور زور میں بھی کام کیا ۔رئیس میں ماہرہ خان نےمشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کیا۔
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔2017 کا سال ماہرہ کی ذاتی زندگی کے لیے بہت مشکل رہا کیونکہ اسی سال رئیس اور زور فلمیں سینما ہالز میں لگی تھیں اور ماہرہ خان کو پاکستان اور انڈیا کے عوام کی جانب سے تنقید کا شکار بھی بنایا جا رہا تھا جو ماہرہ کے نزدیک صرف سیاسی چال تھی اور جس کا ان کو شکار بنایا گیا تھا لیکن ان کی زندگی مشکل ترین تب ہو گئی جب نیو یارک میں ان کی رنبیر سنگھ کے ساتھ سیگریٹ نوشی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔سفید لباس پہنے ماہرہ اور ان کے ساتھ موجود رنبیر سگریٹ نوشی کرتے نظر آئے تھے، تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ماہرہ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیاحتیٰ کہ انھیں دھمکی آمیز فون کالز بھی آئیں اور ماہرہ خان شدید ڈپریشن میں چلی گئیں لیکن ماہرہ خان نے ان سب حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنے کئیریر کو کامیابی سے لے کر چلتی رہیں اور پھر سلیم کریم کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز بھی کر دیا۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔