ہمارے معاشرے میں عام طور پر بیس اکیس سال کی عمر کو شادی کے لیے انتہائی مناسب سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ بعد میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہماری کچھ شو بز کی شخصیات ہیں جنھوں نے چالیس سال کی عمر کے بعد شادی کی اور اسے کامیاب بھی بنایا اور معاشرے میں پائی جانے والی سوچ کو غلط ثابت کیا۔اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کی ایسی ہی شخصیات کا ذکر کریں گے جنھوں نے 40 سال کی عمر کے بعد شادی کی اور اب خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
علی عظمت
علی عظمت جنون بینڈ کے گلوکار تھے جس نے 90 کی دہائی میں پاکستان میں خوب دھوم مچائی تھی۔ پوری دنیا گھومنے والے علی عظمت نے چالیس سال کا ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا اور پھر انھیں ایک خوبرو اور نازک سی اداکارہ فریحہ خان بھاگئیں۔ دونوں نے شادی کی اور اب ان کی دو پیاری سی بیٹیاں بھی ہیں
ریما خان
ریما خان کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور اداکارہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ ریما نے بھی تینتالیس سال کی عمر میں پاکستانی نژاد امریکی کارڈیالوجسٹ طارق شہاب سے شادی کی اور شوبز کو خیر باد کہہ کر امریکا شفٹ ہوگئیں۔ ریما خان کا ایک بیٹا ہے۔
ناہید شبیر
پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ناہید شبیر نے 2019 میں نومی خان سے شادی کی۔ ناہید کے 10 بہن بھائی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ “میں چاہتی تھی پہلے میری چھوٹی بہن کی شادی ہو اور اب جب کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہے اس لئے میں نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا“
محمود اسلم
بلبلے کے محمود صاحب اور حقیقی زندگی کے محمود اسلم سے کون واقف نہیں؟ محمود اسلم نے پہلی بیگم سے طلاق کے بعد دوسری شادی ساٹھ سال کی عمر میں امبر نوشین سے کی۔ امبر بھی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور اب ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ جبکہ محمود اسلم کا نوشین سے شادی سے پہلے ایک بیٹا جبران اسلم بھی ہے۔
انجمن شاہین
انجمن پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ تھیں لیکن مبین ملک سے شادی کے بعد انھوں نے بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنی زندگی گھریلو زمہ داریوں اور بچوں کے لئے وقف کردی تھی۔ لیکن شوہر کے ایکسیڈینٹ میں انتقال ہوجانے کے بعد انجمن ایک بار پھر تنہا ہوگئیں۔ کچھ سال اکیلے بچوں کی پرورش کرنے کے بعد انجمن نے 64سال کی عمر میں دوسری شادی ایکٹر لکی علی سے کی۔ اس شادی میں انجمن کا حق مہر بیس لاکھ رکھا گیا اس کے علاوہ ایک ہونڈا کار، دو کنال کا گھر اور اسلام آباد میں بیس پلاٹ بھی ان کے شوہر کی طرف سے تحفتاً دیے گئے
ثمینہ احمد
ثمینہ احمد جن کی عمر ستر سال سے زیادہ ہے انھوں نے دوسری شادی منظر صہبائی سے کی۔ اس شادی پر جہاں کچھ لوگوں نے دونوں کو بڑی عمر کے طعنے دیے وہاں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں تھی جنھوں نے اس کے اس عمل کو سراہا۔ منظر صہبائی کی البتہ یہ پہلی شادی ہے اور یہ بزرگ جوڑا اب کافی خوش نظر آتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔