شادی میں دو اہم ترین شخصیات ہوتی ہیں اور وہ ہیں دلہا اور دلہن،جہاں دلہن کی تیاری مہینوں پہلے شروع ہو جاتی ہے وہیں دلہے کی تیاری بھی کسی سے کم نہیں ہوتی۔شادی کی خریداری کئی ہفتے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔شیروانی کے لیے عمدہ ترین کپڑے کا انتخاب،اس پر کڑھائی اور پھر پگڑی کی تلاش بھی ہوتی ہے اور پھر کھسے بھی سب سے زیادہ شاندار چاہیے ہوتے ہیں۔ آج ہم آ پکو بتائیں گے کہ اگر آپ دلہا کی خریداری کرنا چاہتے ہیں تو لاہور میں کونسی جگہیں ہیں جہاں سے آپ یہ خریداری کر سکتے ہیں۔
دُلہا سٹریٹ
پینوراما کے نام سے تو تمام لڑکے واقف ہی ہوں گے،پینوراما کے سامنے ایک گلی جاتی ہے جو دلہا سٹریٹ کے نام سے مشہور ہے۔اس سٹریٹ کا نام دلہا سٹریٹ اس لیے پڑاکیونکہ یہاں آ پکو دلہے سے متعلق تمام کپڑے بہت آسانی سے اور نہایت مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں اس کے علاوہ آپ کوئی ٹریندنگ ڈیزائن بنوانا چاہیں تو بھی بنوا سکتے ہیں اور جلدی کی صورت میں بنے بنائے کپڑے بھی لے سکتے ہیں۔یہ سڑیٹ ہر لحاظ سے دلہے کے کپڑوں کی خریداری کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔
فوٹریس مارکیٹ
فوٹریس مارکیٹ اگرچہ بڑی نہیں ہے لیکن پھر بھی دلہے کے کپڑوں کی خریداری کے لیے ایک اچھی آپشن ہے۔جلدی اور بہترین شاپنگ کے لیے فوٹریس سے بہترین کوئی جگہ نہیں جہاں سے آپ ٹرینڈنگ کپڑے لے سکتے ہیں،دلہا سڑیٹ کے مقابلے میں یہاں کپڑے تھوڑے مہنگے ہیں لیکن پھر بھی جلدی شاپنگ کے لیے ایک بہت اچھی آپشن ہے۔
انارکلی بازار
انار کلی بازار مردوں کی خریداری کے لیے بہت مشہور ہے اسی لیے کچھ لوگ دلہے کی خریداری کے لیے بھی انار کلی کا ہی رخ کرتے ہیں۔یہاں شیروانی کے علاوہ مہندی کے کپڑوں کی بھی اچھی ورائٹی ہے اور آپ پورے اعتماد سے یہاں شاپنگ کر سکتے ہیں لیکن آپ کچھ ہٹ کر پہننا چاہ رہے ہیں تو شاید آپ کو کچھ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے لیکن پھر بھی روائتی لباس کو پسند کرنے والوں کے لیے ایک اچھی آپشن ہے۔
آج کا دلہا سب سے الگ نظر آنا چاہتا ہے اور نیو ٹرینڈز کو بھی اپنانا چاہتا ہے ایسے میں برینڈز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور ان برینڈز میں ایچ ایس وائے،نومی انصاری،دیپک پروانی،نیلو فر شاہد،علی ذیشان اور محمد مہدی کے نام سر فہرست ہیں۔یہ برینڈز ایک سے بڑھ کر خوبصورت اور عمدہ ڈیزائن سامنے لا رہی ہیں جنھیں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔