شادی کی تقریب دنیا کے ہر حصے میں ایک اہم دن ہوتا ہے اور ہر کوئی اپنے انداز میں اسے یاد گار بنانے کی کوشش کرتا ہے،اور یاد گار بنانے کی سوچ کی وجہ سے وہ لوگ جو حیثیت رکھتے ہیں وہ شادیوں پر بہت زیادہ پیسہ بھی خرچ کر دیتے ہیں۔پاکستان میں بھی بعض ایسی مشہور ترین شادیاں گزری ہیں جو بہت زیادہ پر تعیش تھیں اور ہر دور میں یاد رکھی گئیں۔آج کے بلاگ میں ہم کچھ ان شادیوں کے بارے میں بات کریں گے۔
شرمیلا فاروقی اورہشام ریاض شیخ
شرمیلا فاروقی اور ہشام ریاض شیخ کی شادی پاکستان کی بڑی شادیوں میں شمار ہوتی ہے۔شرمیلا فاروقی پی پی پی کی ایک سینئر رہنما ہیں جبکہ ہشام ریاض شیخ ویلز کے مشہور بروکر ہیں۔ان دونوں کی پہلی ملاقات ایک کیبنٹ میٹنگ میں ہوئی۔پہلی نظر کی یہ محبت شادی تک پہنچ گئی۔شادی کی تقریب کئی دنوں تک مشتمل تھی شادی کا آغاز برائیڈل شاور سے ہوا،اس کے بعد مایوں کا فنکشن ہوا،جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صرف مایوں کاڈریس ہی اکیس لاکھ روپے کا تھا۔مہندی بھی انتہائی مہنگی تھی جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے جبکہ بارات کے جوڑے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ساٹھ لاکھ کا تھا۔پانچ دن چلنے والی اس تقریب میں 1.5ملین ڈالر کا خرچا آیا۔
انوش اور منیب
انوش اور منیب کی شادی پریوں کے دیس جیسی شادی تھی۔پاکستان میں شروع ہونے والی شادی کا اختتام ترکی میں ہوا۔انوش مشہور صنعت کار گلزار احمد خان کی پوتی ہیں۔انوش اور منیب نے ایک برینڈ کے لیے مل کر کام کیا اور اسے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اس کے بعد انھوں نے زندگی بھی مل کر گزارنے کا فیصلہ کیا۔ان کی مہندی لاہور میں ہوئی جبکہ نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا،جس کی دھوم دور دور تک ہوئی۔اس کے بعد جہاز کے ذریعے سب مہمانوں کو ترکی لے جایا گیا اور پھر وہاں مہندی کی بھر پور رسم ہوئی ۔اس کے اگلے دن ڈزنی تھیم پر ایک پارٹی ہوئی جس کا نام ذزنی پرنسز گون ٹپسی رکھا گیا اس کے بعد دلہن کے برائیڈل شاور کا اہتمام کیا گیا اور مہمانوں کو دلہن کے زیورات دیکھائے گئے۔پھر سنگیت کی پارٹی ہوئی اور اگلے دن ترکی کے پانیوں میں پارٹی ہوئی۔پاکستان آ کر مزید پارٹیاں ہوئیں اور بے تحاشا پیسہ خرچ کیا گیا۔ایک اندازے کے مطابق اس شادی پر 17ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
حمزہ ملک اور مریم ملک
مریم ملک ملک ریاض کی پوتی ہیں اور ملک ریاض کسی تعارف کے محتاج نہیں،ان کے گھر میں شادی کا مطلب ہوتا ہے کہ شادی کئی دن تک جاری رہتی ہے۔اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دلہا دلہن کو لینے گاڑی یا ہیوی بائیک پر نہیں آیا بلکہ ہیلی کاپٹر پر آیا تھا۔اس شادی کے لیے پورے بحریہ ٹاؤن کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔اس شادی میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔اس شادی میں دلہے کودس کروڑ کی اوڈی R8گفٹ میں دی گئی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق 24ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
مہر النساء اور منیر راحیل
نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کی شادی بھی پر تعیش شادیوں میں آتی ہے۔راحیل منیر مشہور صنعت کار میاں منیر کے بیٹے ہیں۔راحیل منیر اور مہر النسا لندن یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔ان کا نکاح مسجد نبوی میں کیا گیا جبکہ شادی کا سارا انتظام اتحاد فارمز پر کیا گیا۔اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تین ولیمے ہوئے،ایک لاہور میں جبکہ باقی دو لندن اور دبئی میں ہوئے۔اس شادی میں ساڑھے چار ہزار ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو مدعوہ کیا گیا اور ان میں بھارت کے نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس شادی پر 31ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
زویاز ملک اور زینب
زویاز ملک ملک ریاض کے پوتے ہیں اور جب دلہا ملک ریاض کا پوتا ہو تو شادی تو شاندار ہی ہو گی۔اس تقریب کے لیے پورے بحریہ ٹاؤن کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔اس شادی کی تقریب لاہور شاہی قلعہ میں ہوئی اور پورے قلعہ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا جبکہ یہ ایسی شاندار شادی تھی کہ مغل بادشاہ بھی زندہ ہوتے تو حیران رہ جاتے۔زویاز کو دنیا کی سب سے تیز ترین گاڑی گفٹ میں ملی۔اس شادی پر 45ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
سید بابر علی اور پروین علی
سید بابر علی اور پروین علی کی شادی پچاس کی دہائی کی مشہور ترین شادی ہے۔پیکجز مال،پیکجز فیکٹری لمز اور نیسلے پاکستان کے نام سید بابر علی سے جوڑے جاتے ہیں۔یہ ایسی شاندار شادی تھی جس کو کور کرنے کے لیے پوری دنیا کا میڈیا امڈ آیا تھا۔اس شادی کی تقریب امریکہ میں ہوئی اور امریکی صدر نیکسن اور ان کی بیگم نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔اس شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ لے جایا گیا اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ جتنے لوگوں نے اس شادی میں شرکت کی سب کو امریکن نیشنیلٹی بھی دی گئی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔