پاکستان میں جب شادیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے تو کئی شاندار تقریبات بھی دیکھنے کو ملتیں ہیں۔جب آپ کسی آئیڈیل شادی کا خواب دیکھتے ہیں تو آپ کو اس وقت کے ٹرینڈ ز اورفیشن کو بھی ذہن میں رکھنا پڑتا ہے تاکہ آپ بھی اپنی تقریب کو شاندار بنا سکیں۔زینب سلمان کی کماری استنبول چیپٹر پر ایک نظر ڈال سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی کلیکشن ہے جو واقعی ہمارے خوابوں کی تعبیر پیش کرتی ہے۔اگر آپ اپنی شادی کے لیے کچھ آئیڈیاز لینا چاہیں یا اپنی فیملی یا دوستوں کی شادی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یہ دونوں طرح سے آپ کے لیے مفید ہے۔یہ روائتی سُرخ رنگ اور گولڈ کا ملاپ ہے،یہاں ہم آپ کے لیے روائتی شادی کے کپڑے اور فینسی کپڑوں کے ٹرینڈ کے بارے میں بات کریں گے جو شادی کے سیزن کو آپ کے لیے یادگار بنا دیں گے۔
لہنگا چولی
زینب سلمان کا جیہان لہنگا چولی جس کی کامدار وی نیک چولی اور ہاتھ کے کام سے بنا سکرٹ کسی کے لیے بھی ایک آئیڈیل جوڑا ہے۔اس جوڑے کے ساتھ گولڈن دوپٹہ اور بیک گراؤنڈ میں استنبول کا نظارہ آپکو خوابوں کی دنیا جیسے ماحول میں لے جاتا ہے۔
زینب سلمان کی چاندنی کلیدار کی سفید پشواش پر کیا گیا سلور ہاتھ کا کام ایک شاندار جوڑا ہے جس کی کڑھائی اور بارڈر ورک دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے۔یہ جوڑا آپکے بہن بھائی کی یا بہترین دوست کی شادی کے لیے بہترین ہے۔
پشواش

ساڑھی
ساڑھی کا فیشن کبھی ختم نہیں ہوتا۔زینب سلمان کی اندرا ساڑھی سُرخ رنگ کی ایسی ساڑھی ہے جوولیمہ کی تقریب ہو یا شادی کی ہر کسی میں خوب جچے گی۔یہ ساڑھی واقعی میں اتنی خوبصورت ہے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔آپ بار بار استعمال کر لیں یہ پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھے گی۔
پشواش
زینب سلمان کی چاندنی کلیدار کی سفید پشواش پر کیا گیا سلور ہاتھ کا کام ایک شاندار جوڑا ہے جس کی کڑھائی اور بارڈر ورک دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے۔یہ جوڑا آپکے بہن بھائی کی یا بہترین دوست کی شادی کے لیے بہترین ہے۔
زینب سلمان کی کلیکشن اس شادی کے سیزن کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ان میں سے کچھ بھی چنیں آپ تقریب میں سب سے زیادہ خوبصورت اور کلاسیک لگیں گی۔
ہمیں بتائیں کہ آپکو یہ کلیکشن کیسی لگی اور یہ بھی تجویز کریں گے کہ آپ کیا پڑھنا پسند کریں گے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔