پاکستان کی سر زمین قدرتی حسن سے مالا مال ہے،یہ بلندو بالا پہاڑ،ہیروں سی چمک والی جھیلیں اور لاجواب ساحلِ سمندر کی سر زمین ہے۔ جہاں پاکستان کی بہت سی خوبصورت جگہوں کے بارے میں لوگ جانتے ہیں وہیں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جن کے بارے میں لوگ اتنا نہیں جانتے ہیں۔یہ انتہائی خوبصور ت جگہیں ہیں اور اس بات کی ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے بارے میں جانیں۔
کنڈ ملیر بیچ
بلوچستان میں واقع کنڈ ملیربیچ ایک ایسا چھپا ہوا خزانہ ہے جو بحیرہ عرب کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔اس ساحل سمند ر کا لوگوں کو زیادہ نہیں معلوم جبکہ یہ جگہ خوبصورتی کے لحاظ سے بہترین ہے۔اس کا گہرا نیلا پانی اورسفید ریت اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھاتے ہیں اور اسے تفریح کے لیے بہترین جگہ بناتے ہیں۔یہاں آنے والے ٹھنڈے پانی میں نہا بھی سکتے ہیں اس کے علاوہ فشنگ اور بوٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔
گورکھ ہلِ
گورکھ ہل سندھ میں واقع ہے اور کیر تھر پہاڑی سلسلے کی سب سے اونچی پہاڑی ہے۔اس پہاڑی پر چڑھ کر آس پاس کی پہاڑیوں کا زبردست نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔یہاں لوگ ہائکنگ کے علاوہ کیمپنگ بھی کر سکتے ہیں۔اس علاقے کی قدرتی خوبصورتی سیاحوں کے لیے زبردست کشش کا باعث ہے۔آلودگی اور مصنوعی ماحول سے پاک یہ جگہ دن اور رات دونوں میں اپنے اندر خوبصورت نظارے رکھے ہوئے ہے۔
مولا چٹوک
بلوچستان میں واقع مولا چٹوک ایک ایسی خوبصورت جگہ ہے جو ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے۔یہ علاقہ اپنے خوبصورت جھرنوں،نیلے پانی کے تالابوں اور پہاڑی علاقے کے لیے مشہور ہے۔سیاح یہاں ہائکنگ اور سوئمنگ کر سکتے ہیں اور اس علاقے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
زیارت
زیارت بلوچستان میں ایسا علاقہ ہے جو اپنی خوبصورتی اور اچھے موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔یہ علاقہ پہاڑوں سے گھِرا ہوا ہے اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے۔سیاح یہاں ہائکنگ کے علاوہ کیمپنگ بھی کر سکتے ہیں اور اس علاقے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہاں جونیپر کا جنگل ہے جس کی پوری دنیا میں اپنی ایک انفرادیت ہے۔
پھندر ویلی
پھندر ویلی خضر،گلگت بلتستان میں واقع ایک خوبصورت مقام ہے جس سے آس پاس کے پہاڑیوں اور وادی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔یہ علاقہ اپنے سر سبز گھاس کے میدانوں،شفاف پانی اور انواع و اقسام کی حیات کے لیے مشہور ہے۔یہاں ہائکنگ کے ساتھ فشنگ اور کمپنگ بھی کی جا سکتی ہے۔شہری زندگی کی گہما گہمی سے دور یہ ایک پرسکون علاقہ ہے۔
مختصراً پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک خوبصورتی بکھری ہوئی ہے۔خوبصورت ساحل سمندر سے لے کر پہاڑی سلسلوں تک بہت سی ایسی جگہیں ہیں جو عام عوام کی نظر سے ابھی تک اُجھل ہیں۔یہ پانچ جگہیں صرف ایک مثال ہیں ایسی اور بہت سی جگہیں ہیں جن کے بارے میں ابھی جاننے کی ضرورت ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔