کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اکنامک ہب ہے اور اپنی خوبصورتی اور سستا ہونے کی وجہ سے سیاحوں کے لیے خاص جگہ بن چکا ہے۔کراچی کی کثیر الثقافتی آبادی اور پرانی عمارات نے اسے سندھ کا خوبصورت ترین شہر بنا دیا ہے۔اگرچہ کراچی میں بے شمار خوبصورت مقامات ہیں لیکن ہم یہاں 5مقامات کا ذکر کریں گے جو شادی کے فوٹو شوٹ کو نا قابل فراموش بنا دیں گے۔
فرینچ بیچ
فرینچ بیچ ہاکس بے اور پیراڈائز پوائنٹ کے وسط میں واقع ہے۔فرینچ ساحل شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے مثالی مقام ہے۔یہاں ہر روز کئی فوٹو شوٹ ہوتے ہیں۔
ٹی ڈی ایف گھر
اگر آپ ایسی جگہ اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کرنا چاہتے ہیں جہاں پرانے کراچی کی جھلک نظر آئے تو ٹی ڈی ایف گھر آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔داؤد فاؤنڈیشن یا ٹی ڈی ایف ایک ایسا گھر ہے جو1930میں بنا اور ابھی تک اس کی خوبصورتی کو محفوظ رکھا گیا ہے۔اس کی اونچی چھتیں پرانے انداز کے پنکھے اور پرانی تعمیرات سب مل کر اسے فوٹو شوٹ کے لیے بہترین مقام بناتی ہیں۔
مو ہٹا پیلس
موہٹا پیلس ایک تاریخی عمارت ہے اور اپنی خوبصورت راہداریوں،نقش نگار اور ڈیزائن کی وجہ سے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے آئیڈیل جگہ ہے۔یہ عمارت کلفٹن میں واقع ہے اور اپنی عظمت رفتہ کی یاد دلاتی ہے۔اس خوبصورت عمارت کو دیکھنے کے بعد آپ اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے کسی اور جگہ کو چن ہی نہیں سکتے۔
فیرئیر ہال
فیرئیر ہال ایک ایسی تاریخی عمارت ہے جو سندھ کے سابق کمشنر سر ہینری برٹل فیرئیر کے اعزاز میں تعمیر کی گئی۔بر طانوی دور کی یاد دلاتی یہ عمارت اپنی اہمیت اور خوبصورتی کی وجہ سے فوٹو شوٹ کے علاوہ دیگر تقریبات کے لیے شاندار جگہ ہے۔
جہانگیر کو ٹھاری پریڈ
جہانگیر کو ٹھاری پریڈکلفٹن میں واقع ہے اور بن قاسم پارک سے منسلک ہے۔یہ ایک خوبصورت وسیع جگہ ہے جو شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے آئیڈیل جگہ سمجھی جاتی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔