دل کا رشتہ ایپ کے بین الاقوامی سطح پر لانچ ہونے کے ایک مہینے کے اندر ہی نئے ریکارڈز بن چکے ہیں۔ 140ممالک سے رشتے طےہوئے جن میں ایک لاہور کی خولہ اور لندن کے عمر بھی ہیں۔خولہ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہیں،ان کے والد پرو فیسر جبکہ وہ خود گرافک ڈیزائنر ہیں جبکہ عمر کی فیملی بھی لاہور میں ہے لیکن عمر لندن میں رہتے ہیں،وہ سوفٹ وئیر انجینئر ہیں۔عمر کے گھر والے ایک پاکستانی بہو چاہتے تھے اس لیے عمرنے ’دل کا رشتہ‘ایپ پر خولہ کو پسند کیا، اسی طرح خولہ کے گھر والے بھی ایک تعلیم یافتہ اور سیٹیلڈ لڑکے کا رشتہ چاہتے تھے جو انھیں اس ایپ پر مل گیا۔ود ہفتے کے اندر رشتے کی بات طے ہو گئی اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں اسی سال رشتہ ازواج میں بندھ جائیں گے۔اس رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خولہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے ’دل کارشتہ‘کے بارے میں معلوم ہوا تو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے میں نے اپنا پرو فائل بنا لیا۔انٹرنیشنل رشتوں میں مجھے عمر کا پروفائل نظر آیا تو گھر والوں کو دیکھایا۔دونوں کے گھر والے ایک دوسرے سے ملنے آئے اور اس طرح یہ رشتہ طے ہو گیا۔عمر کے والد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کے لیے ایک پاکستانی بہو چاہتے تھے اوردونوں بچے بھی اس رشتے سے خوش ہیں اور یہ سب ’دل کا رشتہ‘ کے ذریعے ممکن ہو سکا۔
آپ بھی ’دل کا رشتہ‘ ایپ کو استعمال کرکے دنیا بھر سے لاکھوں رشتے حاصل کر سکتے ہیں۔بس موبائل پر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کےسائن اپ کریں اور اس کے بعد اپنے بارے میں اور اپنے شریک حیات میں مطلوبہ خصوصیات کے بارے میں بتا کراپناپرو فائل بنا سکتے ہیں۔یہ انتہائی آسان پراسیس ہے اور کوئی بھی اسے مکمل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی رشتوں کی کال کے ذریعے با قائدہ تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور غلط معلومات کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔
موجودہ مالی مشکلات کے دور میں جبکہ رشتوں میں فراڈ بھی عام ہو چکا ہے جس نے طلاق کی شرح کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے ’دل کا رشتہ‘ایپ ایک نعمت سے کم نہیں۔ یہ صارفین کا ’دل کا رشتہ ا‘یپ پر اعتماد کا ثبوت ہے کہ لانچ کے کچھ ہی مہینوں میں تیرہ لاکھ سے زائد رشتہ پرو فائلز اور دو لاکھ پچھتر ہزار تین سوساٹھ میچز بن چکے ہیں
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔