لاہور اپنے خوبصورت باغات اور ثقافتی ورثے کی وجہ سے اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔یہاں خوبصورت اور تاریخی عمارات قیمتی موتیوں کی طرح بکھری ہوئی ہیں جن کو ابھی پوری طرح کھوجا نہیں جا سکا۔یہاں بہت سی ثقافتوں کے رنگ نظر آتے ہیں اور قدیم اور جدید کا ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔لاہور کی اسی خوبصورتی نے یہاں کے رہنے والوں کو اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے نئے سے نئے مقامات ڈھونڈنے پر مجبور کیا تاکہ وہ اپنی شادی کو نا قابل فراموش بنا سکیں۔اس بلاگ میں بھی ہم آپکو لاہور کے ایسے 5مقامات کے بارے میں بتائیں گے جو آپکی شادی کے فوٹو شوٹ کو یاد گار بنا دیں گے۔
وثاق
وثاق لاہور شہر کی گہما گہمی سے دور گلبرگ کے علاقے میں ایک شاندار جگہ ہے۔اس عمارت کی خوبصورتی آپکو برصغیر کی صدی پرانی خوبصورت عمارات کی یاد دلاتی ہے۔اس کی ریت اور گارے سے بنی ہوئی چھتیں،صحن اور دالان میں چمکتی دھوپ اس جگہ کو شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے بہترین مقام بناتی ہے۔
سورج گھر
تقسیمِ ہند سے پہلے تعمیر ہوئی یہ عمارت ماڈل ٹاؤن کی ایک پرسکون جگہ پر قائم ہے۔جب سے اس گھر کی نئے سرے سے تزین و آرائش کی گئی یہاں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیاہے۔
حویلی بارود خان
یہ جگہ کسی تعارف کی محتاج نہیں،یہ میاں یوسف صلاح الدین کی حویلی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔یہ حویلی لاہور کے ٹیکسالی گیٹ جو ہیرا منڈی کے نام سے مشہور ہے میں واقع ہے۔یہ ایک پرانی عمارت ہے لیکن اس کی دیکھ بھال اتنے اچھے طریقے سے کی گئی ہے کہ شادی کے شوٹ کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔اس کے علاوہ ثقافتی تقریبات بھی یہاں منعقد کی جاتی ہیں۔
ویکٹوریا سکول اندرون لاہور
ویکٹوریا سکول اندرون لاہورکے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ہے۔یہ عمارت کنور نونہال سنگھ حویلی کے نام سے جانی جاتی تھی جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے کے نام پر تھی۔انیسویں صدی کی شاہکار عمارت اپنے تعمیراتی ڈھانچے، ڈیزائن اور تزین و آرائش کی وجہ سے لاہور میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
مور حویلی
مور حویلی لاہور میں واقع ایک صدی پرانی حویلی ہے۔اس گھر کا ایک ایک کونا خوبصورتی کا شاہکار ہے اور یہ ہی بات اسے شادی کے شوٹ کے لیے ایک بہترین جگہ بناتی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔