دنیا بھر میں عید کا تہوارخوشی منانے اور مسلمانوں کے اتحادکی علامت ہے۔اس موقع پر مسلمان نئے کپڑے پہنتے ہیں جن میں جدید اور قدیم کا امتزاج پایا جاتا ہے،اسی طرح مختلف مسلم کمیونٹیز میں ہمیں فیشن کے نئے سے نئے ڈیزائن دیکھنے کو ملتے ہیں۔اس موقع پر ہر کسی کو اپنے لباس کے انتخاب کا فیصلہ خود کرنا ہوتا ہے اب وہ انتخاب روائتی لباس ہو یا جدید ہو یہ ہر کسی کی مرضی پر منحصر کرتا ہے۔ چلیں آج ہم بھی ان کپڑوں کے ڈیزائن اور انتخاب پر بات کرتے ہیں جو ہم عید کے موقع پرپہن سکتے ہیں۔
عید کے روائتی کپڑے
عید کے لیے جب روائتی کپڑوں کی بات کی جائے تو ہمارے پاس منتخب کرنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔سب سے اہم انتخاب شلوار قمیض ہے،جس میں ایک کھلا ٹراؤزر ہوتا ہے جسے شلوار کہتے ہیں اور ایک لمبی شرٹ ہوتی ہے جسے قمیض کہتے ہیں۔اس لباس کو مرد اور خواتین دونوں عید پرشوق سے پہنتے ہیں اور یہ ہمیشہ سے پوری دنیا میں پسندیدہ ہے۔
ایک اور روائتی پہناوا حجاب یا سکارف ہے ہو ہمیشہ سے ایک روایت رہا ہے اور مسلمان خواتین اسے بہت شوق سے پہنتی ہیں۔اسے کسی بھی لباس یا سوٹ کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے۔
آدمیوں میں مقبول ایک لباس تھوب ہے جو ڈشھڈاشا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ ایک لمبا چوغہ ہوتا ہے جو عام طور پر سفید رنگ کا ہوتا ہے لیکن یہ مختلف رنگوں میں بھی ملتا ہے۔
ان کپڑوں کے علاوہ کچھ اور لباس بھی ہیں جو ثقافتی لحاظ سے بھی اہم ہیں جیسے ساڑھی جوعید پر اپنی ایک ثقافتی اہمیت رکھتی ہے۔عید ایک مذہبی روائتی اور ثقافتی تہوارہے اور اس موقع پر روائتی اور ثقافتی لباس کا انتخاب بہترین ہے۔اپنی روایات اور ثقافت سے جڑے رہنے والے لوگ روائتی لباس کا انتخاب بڑے شوق سے کرتے ہیں۔
عید پر جدید لباس کا انتخاب
اگر جدید لباس کی بات کی جائے تو ہم اس کو روائتی ڈیزائن کے ساتھ ملا کر بھی بنا سکتے ہیں۔ایک جدید رجحان شوخ رنگوں اور پرنٹس کو روائتی لباس میں استعمال کرنا ہے مثال کے طور پر ایک رنگین کڑھائی والے کافتان کو شوخ رنگوں کے جھمکوں اور بریسلیٹ کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے۔
ایک اور آپشن مختلف طرح کے کپڑوں کا استعمال ہے جیسے ایک آبایا کو جدید رنگ دے کر اور لیسز کے ذریعے ماڈرن رنگ دیا جا سکتا ہے مختلف طرح کے کپڑوں جیسے سلک،شیفون یا ڈینم کو ملاکر لباس بنانے سے وہ سٹائلش بھی لگے گا اور خوبصورت بھی نظر آئے گا۔
ایک اور آپشن یہ ہے کہ مختلف میٹیریل کے کپڑوں کو ملا کر بھی ڈیزائننگ کی جا سکتی ہے۔مثال کے طور پر ایک آبائے کو باریک کپڑے اور لیسز کے ذریعے نیا انداز دیا جا سکتا ہے۔مختلف قسم کے کپڑوں جیسے سلک،شیفون یا ڈینم بھی کو ملا کرایک دلچسپ ڈیزائن بنایا جا سکتا ہے جو خوبصورت اور انوکھا بھی لگے گا۔
عید کے روائتی کپڑوں کے ساتھ مختلف جدید اشیاء کا استعمال بھی ایک نیا انداز پیدا کرتا ہے۔کانوں کی بڑی بالیاں،بڑے نیکلس یا نارمل سائز سے بڑی انگوٹھیاں آپکے کپڑوں کو جدیدیت کا ایک انداز دے سکتے ہیں۔اپنے آپ کو مزید سٹائلش بنانے کے خوبصورت کلچ یا مزین پرس کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وہ لوگ جو کپڑوں میں پینٹ کو ترجیح دیتے ہیں ان کے لیے روائتی شلوار قمیض کی جگہ جمپ سوٹس پینٹ سوٹس زیادہ بہتر رہتے ہیں۔چوڑے پائنچوں کا ٹراؤزر فٹ بلیزر تقریباً ہر قسم کی جسامت کے لوگوں پر سوٹ کرتا ہے۔
مختصراً عید کے کپڑوں جدید کٹ کا استعمال آپ کے روائتی کپڑوں کو بھی سٹائلش بنا دے گا۔ڈریس ڈیزائننگ میں جدید اور قدیم کا ملاپ آجکل کی فیشن انڈسٹری کا بھی بہت جھکاؤ ہے اور اس انداز کو عید پر اپنانا آپکی عید کو شاندار بنانے میں بیحد معاون ثابت ہو گا۔
عید کے کپڑوں کے ساتھ کونسے لوازمات استعمال کیے جائیں
اپنے عید کے کپڑوں میں ایک انوکھا انداز پیدا کرنے کے لیے مختلف لوازمات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔سجاوٹی اشیاء آپکے جدید یا روائتی لباس کو بہترین انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔
سجاوٹی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کپڑوں کے سٹائل یا رنگ کو ضرور ذہن میں رکھیں۔اگر آپ تیز رنگ کا لباس زیب تن کر رہے ہیں تو ہلکے رنگ کی سجاوٹی اشیاء کا استعمال کریں اور اگرہلکے رنگ کا لباس ہے تو شوخ زیورات اور جوتوں کا استعمال کریں تاکہ ہر چیز کی اپنی جگہ اہمیت بر قرار رہے۔
عید کے کپڑوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں جیولری کا بہت اہم کردار ہے۔ایسے زیورات کا استعمال کریں جو آپکے کپڑوں کی خوبصورتی میں اضافہ کریں کانوں کے لمبے کانٹے ہائی نیک کپڑوں کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں اسی طرح چھوٹے نیکلس لوئر کٹ ٹوپس کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
سکارفس مختلف سٹائل کے ساتھ پہنے جا سکتے ہیں اور یہ بھی آپ کے لباس کی خوبصورتی میں اضافی کا باعث بنتے ہیں۔اس سے سر کو بھی ڈھانپا جا سکتا ہے اور کندھے پر بھی لیا جا سکتا ہے۔
جوتوں کو بالکل نظر انداز نہ کریں!جوتوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ ان سے ہی آپکی پوری لُک بنتی ہے۔جوتوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وہ سٹائلش ہونے کے ساتھ آرام دہ بھی ہوں کیونکہ عید پر ملنا جلنا اور پیدل چلنا بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اگر کسی ملک میں عید پر روائتی لباس پہنا جاتا ہو توجدید لباس کا استعمال بہت احتیاط کے ساتھ کرنا پڑتا ہے۔تاہم جدید اور قدیم کے بہتر طریقے سے استعمال نے موجودہ دور میں اس بات کو آسان کر دیا ہے کہ عید پر روائتی لباس کو جدید انداز میں بنوایا جا سکے۔
آن لائن کئی ایسے بوتیک موجود ہیں جو جدید سٹائل اور روائتی انداز کو ملا کر بہترین ڈیزائنر کے کپڑے بیچ رہے ہیں جیسے ایک ایسی میکسی جس پر جدید پرنٹ کا استعمال کیا جائے یا بلاؤز کے ساتھ پلازو پینٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ اس سلسلے میں سوشل میڈیا سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔انسٹاگرام پر بہت سے صارفین مختلف تہواروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے کپڑوں کا آئیڈیا پیش کر تے ہیں جو آپ کے لیے عید کے موقع پر بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔آپ ہیش ٹیگ فیش یا ہیش ٹیگ عید آؤٹ فیٹ کے نام سے بھی نئی برانڈز اور ڈیزائنرز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
اگر آپ خود جا کر شاپنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو وہاں کئی ایسی بوتیک اور ڈیپارٹمنٹ سٹور ملیں گے جہاں روائتی کپڑوں کے سیکشن الگ سے ملیں گے اور اسی طرح آپ جدید ڈیزائن کے کپڑوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے بھی الگ سے سیکشن آپکو مل جائیں گے جہاں سے عید کے لیے شاپنگ کی جا سکتی ہو۔
عید کے کپڑوں کا انتخاب آسان ہو جاتا ہے جب آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کچھ کوشش کریں تو یہ کام آسان ہو جاتا ہے اور آپ اپنے کپڑوں کو روائتی اور ثقافتی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے خوبصورتی اور جدیدیت کا عنصر پیدا کر سکتے ہیں۔
عید کا تہوار خوشی اور جشن کا موقع ہوتا ہے۔اس موقع پر ہم اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں،لذیذ کھانوں اور خوبصورت کپڑے اس خوشی کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔روائتی لباس ابھی تک اپنی اہمیت رکھتے ہیں تاہم جدید ڈیزا ئننگ کے ذریعے ہم ان میں جدیدیت پیدا کر سکتے ہیں۔
آج کے دور میں آپ کے لیے بہت سی آپشنز موجود ہیں۔آپ اپنی پسند اور فیشن کے مطابق اپنے کپڑوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔آن لائن بوتیکس اور سٹورز کے علاوہ بہت سی ایسی آپشنز موجود ہیں جو عید کے کپڑوں کے انتخاب میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
آپ جو بھی پہنیں پورے اعتماد کے ساتھ پہنیں اور کھلے دل کے ساتھ اپنے خاندان کے ساتھ خوشی منائیں جو ہمارے تہواروں کا اصل مقصد ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے مشورے عید کی شاپنگ میں آپ کے کام آئیں گے اور آپ مزید بہتر انداز میں عید منائیں گے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔