وکی کوشل اور کیترینا کیف کی شادی نے پوری دنیا میں دھوم مچادی۔ان کی شادی میں کچھ باتیں تھیں جنھوں نے ان کی شادی کو خاص بنا دیا تھا۔بالی ووڈ کے اس خاص جوڑے کی شادی میں وہ کون سی خاص باتیں تھیں آئیے ان پر بات کرتے ہیں۔
ان کی شادی میں تصویریں اتارنے پر پابندی تھی اور سوائے دلہا دلہن کے ہر کسی کو موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔ان کی شادی کی تصاویر مشہور فوٹو گرافر جوزف رادھیک نے ذمہ داری اٹھائی تھی۔یاد رہے یہ وہی فوٹو گرافر ہیں جنھوں نے نیک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تصاویر اتاری تھیں۔
وکی کوشل اور کیترینا نے آخری وقت تک اپنی شادی آنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی اور جب انٹر نیٹ پر تصاویر نظر آئیں تو اکثر لوگوں نے اس کو مذاق سمجھا۔
اس جوڑے کی شادی انڈیا،راجھستان کے مشہور اور پر تعیش ’سیکس سینسس فورٹ‘ بروانہ میں ہوئی۔
وکی اور کیترینا کی شادی کے کپڑے انڈیا کے مشہور ڈریس ڈزائینرموگول سبیاسچی مکھر جی نے ڈیزائن کیے۔
انوشکا شرما کی طرح کیترینا کیف نے بہت کم میک اپ کیا اور وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
شادی کئی دن پر مشتمل تھی اور جوڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر شادی کو بھر پور طریقے سے انجوائے کیا۔
عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جن لوگوں سے شادی سے پہلے نام جوڑا جاتا ہے وہ شادی پر خوش نہیں ہوتے لیکن اس کے برعکس کیترینا کے سابق بوائے فرینڈ سلیمان خان نے شادی پر رینج روور گاڑی تحفہ میں دی۔
اسی طرح رنبیر کپور کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا تھا اور رنبیر نے کیترینا کو شادی پر ڈائمنڈ نیکلس تحفے میں دیا۔
یہ نیا شادی شدہ جوڑا بالی ووڈ کی ایکٹریس انوشکا شرما اور انکے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی کے ہمسائے بنے اور یہ بھی قابل ذکر باتوں میں سے ایک تھی۔
اس جوڑے نے اپنے شادی کی تصاویر ایمازون پرائم کو اسی کروڑ میں بیچیں اور اس طرح عوام بھی ان کی تصاویر دیکھ سکے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔