نامورپاکستانی ایپ ’دل کا رشتہ‘جو لاکھوں لوگوں کے دل ملوا چکی ہے اب بین الاقوامی سطح پر بھی لانچ ہو گئی ہے۔’دل کا رشتہ’ ایپ ڈاؤن لوڈ ہوتے ہی ایک ہفتے کے اندر ہی 78ممالک میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈکیا جا چکا ہے اور اس ایپ کے ذریعے اب پاکستانی پوری دنیا سے اپنا شریک حیات ڈھونڈ سکتے ہیں اور وہ بھی ایک کلک پر۔
جن ممالک میں اس ایپ کو زیادہ پذیرائی ملی ان میں امریکہ،کینیڈا’برطانیہ،اٹلی،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور انڈیا وغیرہ سر فہرست ہیں۔
”دل کا رشتہ“ ایپ کے پاکستان میں لانچ کے کچھ ہی مہینوں میں بارہ لاکھ پچانوے ہزار رشتہ پرو فائلز اور دو لاکھ پینتالیس ہزار تین سو سینتیس میچز بن چکے ہیں۔یہ اعدادو شمار اس ایپ پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ایپ پر ہر پرو فیشن جیسے ڈاکٹر،انجینئر،وکیل وغیرہ کے رشتے موجود ہیں۔
ایپ کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔آپ اپنی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کریں اور سائن اپ ہونے کے بعد آپکو ایک او ٹی پی ملے گا جس کے بعد آپ اس پر پرو فائل بنا سکتے ہیں۔ کال کے ذریعے آپ کے پرو فائل کی تصدیق بھی کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور غلط معلومات کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔
دل کا رشتہ ایپ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ایپ پر بننے والے میچز ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہوں جو ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کی علامت بھی ہے اور یہ ہی معیار لے کر یہ رشتہ ایپ اب پوری دنیا میں پہنچ چکی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔