ہماری زندگی میں پیسے کی اہمیت بہت ہے،اسی طرح ہمارے رشتوں میں بھی اس کی بہت اہمیت ہے۔جوڑوں کی زندگی میں ایک معاشی منصوبہ بنانے اور اور مل کر اپنے ہداف حاصل کرنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔تاہم ایک رشتہ نبھاتے ہوئے پیسوں کی بچت ایک مشکل کام ہے لیکن ہم اس بلاگ میں آپ کے ساتھ ایسی ٹپس شیئر کریں گے جو آپکے لیے پیسے کے معاملات کو موثر انداز میں چلانا آسان بنا دیں گی۔
بجٹ بنائیں
ایک جوڑے کے طور پر پیسے کے معاملات کو اچھے طریقے سے چلانے کے لیے بجٹ بنانا بہت ضروری ہے۔سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اور دونوں اپنی آمدن اور خرچ کو سامنے رکھتے ہوئے ایک بجٹ بنائیں۔سوچ سمجھ کر بجٹ بنائیں اور یہ ضرور دیکھیں کہ کہاں زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے اور کہاں کچھ پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔
آپکے بجٹ کو آپکی آمدن اورخرچ کے مطابق ہونا چاہیے۔عالمی طور پر مشہور فارمولہ50/30/20کے مطابق ایک شخص کو اپنی آمدن کا30فیصدکی بچت کرنی چاہیے۔50فیصدکو اپنی ضروریات پر خرچ کرنا چاہیے جبکہ20فیصدکو دوسرے اخراجات کے لیے رکھا جا سکتا ہے جو کسی بھی شخص کی ترجیح ہو سکتی ہے۔
معاشی اہداف مقرر کریں
اپنے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی پلان تیار کریں اور ان اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔طویل مدتی پلان میں گھر کی قسطیں ادا کی جا سکتی ہیں،قرض ادا کیا جا سکتا ہے یاریٹائر منٹ کے لیے پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔معاشی اہداف کے ذریعے آپ کو کم از کم یہ ضرور سمجھ آجائے گی کہ آپ کو کس چیز کے لیے کام کرنا ہے۔
مالیات کو ضم کرنے کا فیصلہ مل کر کریں
آپ دونوں کو مل کر فیصلہ کرنا پڑے گا کہ آپ نے اپنے پیسے کو کہیں ضم کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے۔جو بھی فیصلہ ہو وہ دونوں کو مل کر ہی کرنا ہو گا کیونکہ زندگی جب ساتھ گزارنی ہو تو فیصلے بھی مل کر ہی کرنا پڑتے ہیں۔
بات چیت سے معاملات نبٹائیں
اگرچہ مالی معاملات کے بارے میں بات کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ پیسے سے متعلق معاملات پر کھل کر بات کی جائے کیونکہ اگر پہلے کھل کر بات کی جائے تو بعد میں معاملات خراب نہیں ہوتے اس لیے دونوں کو مل کربات چیت کے ذریعے ہی ان معاملات کو نبٹانا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کہاں خرچ کرنا ہے اور کہاں ہاتھ روک لینا ہے تاکہ مالی معاملات میں توازن پیدا کیا جا سکتا ہو۔
ایمرجنسی فنڈ بنائیں
غیر متوقع اخراجات سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ ایک ایمر جنسی فنڈ بنا لیا جائے۔کم از کم تین سے چھ مہینے کی آمدن کے برابر آمدن کو ایمر جنسی فنڈ کے طور پر رکھا جائے۔اس طرح کسی ہنگامی صورت حال سے اچھے طریقے سے نبٹا جا سکتا ہے اور قرض سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
ذمہ داریوں کو بانٹ لیں
مستقبل میں کسی بھی قسم کے ابہام اور جھگڑے سے بچنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے کہ اپنی اپنی ذمہ داریاں بانٹ لی جائیں اور اس طرح ہر قسم کی غلط فہمیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
اپنے اخراجات کا جائزہ لیتے رہیں
اپنے مالی معاملات کا جائزہ لیتے رہیں اس طرح جہاں ضرورت ہو وہاں اخراجات کو بڑھایا یا کم کیا جا سکتا ہے۔اس طرح آپ کو اپنے معاشی اہداف حاصل کرنے میں بھی آسانی ہو گی اور یہ جائزہ آپ کو اپنے ہدف پر رکھنے اور اس کو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
جب آپ مل کر اپنے پیاروں کے ساتھ مالی معاملات کو دیکھتے ہیں تو اس دوران آپکو کھل کر بات کرنے،باہمی اعتماد اور مشترکہ کوشش کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا سکیں۔ان ٹپس پر عمل کر کے آپ اپنے مالی اہداف حاصل کر سکتے ہیں جوآپ کی زندگی اور اپنے تعلقات کی کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔