آجکل کے ترقی یافتہ دور میں کام اور گھریلوزندگی میں توازن رکھنا مشکل ترین کام ہے۔خاص طور پر کام کرنے والے جوڑوں کے لیے یہ مزید مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے،خاص طوپر کام کرنے والے جوڑوں کے لیے یہ مزید مشکل ہوتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی نے ہمارے کام کی جگہ اور گھر میں کام کرنے کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے۔شادی کے بعد میاں اور بیوی دونوں کا کام کرنے کا فیصلہ ان سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ زندگی کوبہتر اور سمارٹ طریقے سے لے کر چلیں تاکہ وہ اپنے آپ کو متوازن رکھ سکیں۔خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی نے ایسی مشینیں ایجاد کر لیں ہیں جنھوں نے گھنٹوں کے کام کو منٹوں میں کرنا شروع کر دیا ہے اور یوں ہماری زندگی زیادہ بہتر انداز میں چلتی ہے۔
ایک بہت اہم ایجاد سمارٹ تھرمو سٹیٹ کی ہے۔یہ آلہ گھروں میں درجہ حرارت کو خود کار طریقہ کار کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے لہذا آپ اپنے گھر کے درجہ حرارت کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں اور یوں آپ اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتے ہیں۔
سمارٹ ریفریجریٹر ایک ایسی ایجاد ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بے حد آسان کر دیا ہے۔کام کرنے والے جوڑے اس کو بہترین طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جیسے کچھ ریفریجریٹرز میں کیمرے بھی لگے ہوتے ہیں اور آپ اپنے سمارٹ فون کے ذریعے اپنے ریفریجریٹر کو کہیں بھی بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں اور اندازہ کر سکتے ہیں کہ کیا بازار سے آنے والا ہے اور کیا نہیں آئے گا اس طرح آپ بلاوجہ کی خریداری سے بچ جائیں گے۔
سمارٹ واشنگ مشین اور ڈرائیر بھی کام کرنے والے جوڑوں کے لیے بہترین چیز ہے۔یہ آپکو آزادی دیتی ہے کہ ب آپ اپنا کام شروع کریں اور کب ختم کر دیں،یعنی اس میں ایسے سینسر ہیں جو آپکو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ کب کپڑے دُھل چکے ہیں اور آپ کو کپڑے زیاہ خشک ہو جانے کا اندیشہ بھی نہیں رہتا۔
سمارٹ سپیکر اُن آلات میں سے ایک آلہ ہے جنھوں نے ہماری زندگیوں کو آسان سے آسان تر بنا دیا ہے۔ان کے ذریعے آپ گھر میں موجود باقی آلات کو اپنی آواز کنٹرول کر سکتے ہیں اور آپ صوفے سے اٹھے بغیر واشنگ مشین چلا سکتے ہیں۔
مختصراً کام کرنے والے جوڑوں کے تمام کام جدید آلات نے آسان بنا دئیے ہیں۔گھر اچھے طریقے سے چلانا ہو یا اپنے کام کی جگہ کے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہو ان آلات نے ہماری زندگیوں کو پوری طرح تبدیل کر کے رکھ دیا ہے تاہم یہ بہت ضروری ہے کہ ان آلات کو سمجھداری سے استعمال کیا جائے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔