پاکستانی کاروباری خاتون تنزیلہ خان نے امل کلونی امپاورمنٹ ایوارڈ جیت لیا جو انھیں خود امل کلونی اور شہزادہ چارلس نے پیش کیا۔تنزیلہ خان نے وہیل چیئر پر اسٹیج پر انٹری دی۔اس سے قبل وہیل چیئر پر دیگر خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ مصر کے سفرکے دوران وہ خبروں کی شہ سرخیوں میں رہی تھیں۔
تنزیلہ خان ایک پاکستانی طالبہ ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں ساتھ میں سویڈن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔انھوں نے اپنی ایک کمپنی گرلی تھینگز ڈاٹ کا م کے نام سے بنائی ہے جس کے ذریعے وہ خواتین کی ماہواری،حمل اور تولیدی صحت کی مصنوعات تک رسائی بڑھانے کے لیے کام کرتی ہیں۔تنزیلہ خان کی کمپنی خواتین کو ان کی ماہواری اور دیگر مصنوعات ان کی دہلیز پر فراہم کرتی ہے۔
تنزیلہ خان ایک پبلک سپیکر بھی ہیں جو خواتین کی خودمختاری اور معذوری سے متعلق مسائل پر بات کرتی ہیں۔معذوری پر انھوں نے ایک مزاحیہ فلم”فروٹ چارٹ“ بنائی جس کی وہ رائٹر، پروڈیوسر اور ایکٹر بھی تھیں۔یہ ایک حساس موضوع پر بنائی گئی فلم تھی جسے پوری دنیا میں پسند کیا گیا تھا۔
سماجی کارکن تنزیلہ خان نے امل کلونی ایوارڈکی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی شئیر کی ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔