عید آنے والی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مگن ہو گا لیکن اتنی مصروفیات کے باوجود بھی بہت سے ایسے مسائل ہیں جن سے آپکی توجہ نہیں ہٹ سکتی اور ان میں سے ایک اہم مسئلہ کچن کی صفائی ہے۔کچن کی صفائی اس لیے بھی مشکل ہوتی ہے کیونکہ کچن میں ہروقت کھانا پکانے کا کام چلتا رہتا ہے اور صفائی کا کام تقریباًنا ممکن لگ رہا ہوتا ہے لیکن فکر مند نہ ہوں ہم آپکو کچھ ایسے ٹوٹکے اور طریقے بتائیں گے جن سے آپ کی صفائی کا کام آسان ہو جائے گا۔پھر آپ ایپرن پہن کر اور صفائی کی چیزیں لے کر صفائی کے لیے تیار ہو جائیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ کچن گھر کے دل کے برابر ہوتا ہے۔کھانا پکانا اور کھانا سب سے اہم کام ہیں جو گھر میں کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے کچن گھرمیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کمرہ ہے اور خاص طور پر عید پر تو کھانے اور پکانے کا کام سب سے زیادہ ہوتا ہے۔لہذا وہ کونسی چیزیں ہیں جو آپ کر سکتے ہیں جس سے آپ کا کچن صاف اور کام کے لیے تیار رہے۔کچھ ٹپس یہ ہیں
:کچن کی صفائی
اپنے فریج کو صاف کریں۔تمام کھانے کی اشیاء باہر نکال لیں۔شیلفوں کو صاف کریں اور جو بھی پرانا کھانا پڑا ہے اسے باہر نکال دیں۔
اپنے اوون کو صاف کریں۔صفائی سے پہلے اوون کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر ایک گھر پر بنا ہوا مکسچر لیں اور صفائی کریں۔مکسچر کھانے کا سوڈا اور پانی سے بنا سکتے ہیں۔
کچن میں موجود تمام برتن اور پلیٹیں دھو لیں۔اگر آپ کے پاس ڈش واشر ہے تو یہ سب سے آسان ترین کام رہے گا اور اگر نہیں ہے تو کوشش کریں کہ تمام برتن اپنے ہاتھوں سے ہی دھو لیں۔
کچن کی تمام جگہوں جیسے کاؤنٹر،میزیں،کیبنٹ وغیرہ کو نیچرل کلینر یا صرف پانی اور صابن سے صاف کریں۔
:چولھے کی صفائی
چولھا کچن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے لہذا بہت ضروری ہے کہ اسے صاف اور چکنائی سے پاک رکھا جائے۔کچھ گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کی مدد سے آپ عید پر اپنے چولھے کو چمکدار بنا سکتی ہیں۔
چولھے پر وقت کے ساتھ گند اور گریس جم جاتی ہے اس لیے ا س گند اور گریس کو صاف کرنے کے لیے لیموں اور سر کے پر مشتمل کلینر استعمال کریں تاکہ ان ضدی نشانوں کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکے۔
بیکنگ سوڈا قدرتی طور پر رگڑائی کی قابلیت رکھتا ہے۔چولھے پر جمی ہوئی گند اور گریس کو صاف کرنے کے لیے لیموں اور سرکے پر مشتمل کلینر استعمال کریں تاکہ ان ضدی نشانوں کو مکمل طور پر صاف کیا جا سکے۔
بیکنگ سوڈا ایک قدرتی طور پر رگڑائی کرنے والے مادے پر مشتمل ہوتا ہے جو چولھے پر موجود جمی ہوئی گند اور گریس کو آسانی سے صاف کر دیتا ہے۔اس کو ایک برش پر لگا کر استعمال کریں اور بعد میں پانی سے دھولیں۔
اس کے علاوہ ایک عام استعمال کا کلینر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے تمام جلے ہوئے نشان اور کھانے کے نشان دورکیے جا سکتے ہیں لیکن کلینر کی ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ سرکے سے پالش کریں۔سرکہ ایک نیچرل کلینر ہے اور آپ اس کو پانی میں ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔سپرے بوتل میں محلول کو ڈالیں اور سپرے کریں بعد میں صاف کپڑے سے صاف کریں۔
:اوون کی صفائی
:اوون کو صاف ستھرا اور چمکدار رکھنے کے کچھ ٹوٹکے یہ ہیں
بہت سے اوونز میں ریکس لگے ہوتے ہیں۔صفائی سے پہلے یہ ریکس نکال لیں اور انھیں گرم پانی اور صابن والے پانی سے صاف کریں۔زیادہ گندے ہوں تو گرم اور صابن والے پانی میں رات بھر بھگو بھی سکتے ہیں۔
اوون کو اندر سے صاف کریں۔اس کے کچھ طریقہ کار ہیں یاتو کھانے کا سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنا لیں یا سفید سرکہ استعمال کریں لیکن خیال رہے کہ ہاتھ محفوظ رہیں۔
دروازے کو بھی رگڑ کر صاف کریں۔دروازے کی صفائی خاص طور پر کریں کیونکہ اوون میں یہ سب سے زیادہ نظر آنے والا حصہ ہے۔
کنٹرول پینل کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔یہ بھی اوون میں سب سے آگے نظر آنے والا حصہ ہے اس لیے اس کو بھی ا چھی طرح صاف کریں لیکن خیال رکھیں کہ بجلی کی چیزوں میں پانی نہ جائے۔
:مائیکرو ویوکی صفائی
مائیکروویو بھی کچن کا انتہائی اہم حصہ ہے۔اس کی صفائی مندرجہ ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔
اوون پر جو کھانے یا گریس کے نشان لگے ہوں انھیں ایک کپڑے سے صاف کر لیں اسی طرح دروازوں اور کنٹرول پینل کو بھی صاف کرلیں اسی طرح دروازوں اور کنٹرول پینل کو بھی صاف کر لیں۔
ایک باؤل میں سرکہ اور پانی کو برابر کی مقدار میں ملاکر ایک کپڑے کو محلول میں ڈبوئیں اور مائیکروویو کے اندر سے صاف کریں۔
پھر صاف پانی سے صاف کریں اورایک تولیے سے خشک کریں۔
کنٹرول پینل،دروازہ اور ہینڈلز سب کو اچھے طریقے سے صاف کریں۔
:ڈش واشرکی صفائی
ایک ڈش واشر کچن کو صاف ستھرا رکھنے میں بہت اہم کردار اداکرتا ہے۔ہم کچھ ایسی ٹپس دیں گے جن کی مدد سے آپ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ڈش واشر کے داغ دھبے صاف کریں اور پھر ایک کپ سفید سرکے میں دھونے والا ڈچرجنٹ ڈال کر ڈش واشر کو بغیر برتنوں کے چلائیں۔
فلٹرز کو صاف کرنا نہ بھولیں یہ وقت کے ساتھ جم جاتے ہیں اور آپکا ڈش واشر بہتر طریقے سے کام نہیں کرتا اس کے علاوہ برتنوں میں فاصلہ رکھیں اور خیال رکھیں زیادہ گندے برتنوں کو نیچے ریک میں رکھیں۔
:سینک کی صفائی
سینک کو صاف رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔کچھ تراکیب ہیں جن کے ذریعے آپ عید سے پہلے اپنے سینک کو صاف ستھرا اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔
سینک کی چمک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے ہلکی قسم کا سکرب استعمال کریں۔سینک میں سرکہ اور پانی بھر دیں اس سے جراثیم بھی مریں گے اور ہر قسم کی بو بھی ختم ہو جائے گی۔
سینک کوصاف کپڑے اور تولیے سے صاف کریں۔
مختصراً عید اور صفائی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آج کی ٹپس آپکے کام آئیں گی لیکن اس کے ساتھ اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھیں،صفائی کے وقت گلوز استعمال کریں تاکہ چمکتے ہوئے کچن کے ساتھ آپ بھی چمکیں اور عید پر خوشی محسوس کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔