خلع کن حالات میں جائز ہے: اسلامی نقطہ نظر
شادی ایک ایسا متبرک تعلق ہے جس میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار ، محبت، عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا پابند بنایا جاتا ہے۔ معاشرے میں ناہمواری ہمیں گھر سے لے کر ریاست تک اور بالخصوص ازدواجی زندگی میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورت اپنی زندگی کو تلخی سے بچانے کے لیے خلع کا راستہ اختیار کرتی ہے۔جس طرح مرد کے اختیار میں طلاق ہے...