No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!

January 25, 2025
in سوشل, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, موجودہ مسائل
معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!

ہر انسان کو اپنی زندگی اپنے انداز سے جینے کا حق ہے ایسے میں کچھ معاشرتی رویے ایسے بھی ہیں جو کسی بھی انسان کی زندگی مشکل بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کرتے ہیں اور جان بوجھ کر یا انجانے میں کچھ ایسی باتیں ہم سے ہو جاتی ہیں جو مشکل سے لڑتے ہوئے فرد کے لیے مزید حالات مشکل کر دیتی ہیں۔

معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!

 

شادی ہمارے معاشرے میں بہت اہم موضوع ہے جیسے”شادی نہیں کر رہے”؟شادی ابھی تک کیوں نہیں ہوئی”؟چھوٹے بھائی یا بہن کی پہلے کیوں ہو گئی”؟جہیز میں کیا کیا دیا جا رہا ہے”؟شادی اتنی سادی کیوں کی”؟۔ایسے سوالوں کے ذریعے ہم دوسروں کی زندگی مشکل بنانے میں کردارادا کر رہے ہوتے ہیں۔یہ سوال خواتین کے لیے خاص طور پر زیادہ مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔وہ لڑکیاں جن کی شادی جلدی نہیں ہو پاتی یا چھوٹی بہن کی شادی پہلے ہو جائے تو سوال تو سوال لوگوں کی نظریں بھی ان کو چھبتی ہیں کیونکہ لوگوں کے سوال ان کی خود اعتمادی ختم کر دیتے ہیں اور مایوس ہو کر انکا زندگی پر سے اعتبار اٹھ جاتا ہے اور وہ مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔

معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!

 

 

پھر شادی ہو جائے تو بچوں پر سوال شروع ہو جاتے ہیں”ابھی کوئی خوشخبری نہیں سنائی”؟بچوں کا کب تک ارادہ ہے”؟کوئی مسئلہ ہے”؟کس میں ہے”؟کسی ڈاکٹر کو چیک کروایا”؟کوئی ٹوٹکا کیا”؟”فلاں فلاں کو دیکھایا”؟ویسے تو ماہرین عمرانیات کی یہ رائے ہے کہ شادی صرف دو لوگوں کی زندگی کا مسئلہ نہیں ہوتی بلکہ آنے والی نسل کی زندگی کا بھی سوچنا پڑتا ہے اس لیے پہلے ایک دوسرے کو اچھے طرح سمجھا جائے اور باہمی رضامندی کے ساتھ خاندان کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ایک بہتر نسل تیار ہو سکے ورنہ آجکل تو یہ حالات ہو رہے ہیں کہ پہلے سال میں ہی لڑائیاں شروع ہو گئیں اور معلوم ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے لیکن آنے والی نسل کا کیا ہو گا جبکہ آدمی اور عورت دونوں نیا گھر بسا  کر نئی زندگی شروع کر دیتے ہیں۔

معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!

 

شادی ہو جائے اولاد ہو جائے اور میاں بیوی خوش و خرم رہ رہے ہوں لیکن سوالات پھر بھی ختم نہیں ہوتے۔”بچے کو یہ کیوں نہیں کھلاتے”؟بچے کو اس سکول میں کیوں داخل نہیں کروایا”؟”مزید بچوں کا ارادہ نہیں”؟وغیرہ وغیرہ۔ شادی اور اولاد سے ہٹ کر بہت سے ایسے سوالات ہیں جن کا ہمارے معاشرے میں واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔یہ سوالات کچھ بہتری کرنے کے بجائےاکثر مسائل کا شکار افراد کو مزید مسائل میں مبتلا کر دیتے ہیں جیسے اگر کسی کی طلاق ہو جائے تو ایسے افراد لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ ہر کسی کے سوالات کے جوابات دے کر ان حالات کو دوبارہ نہیں سوچ سکتے جن سے نجات کے لیے انھوں نے علیحدگی اختیار کی۔اس لیے کوشش کریں کہ مسائل میں گھرے لوگوں سے تکلیف دینے والے سوالات کرنے کے بجائےاگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی حقیقت میں مدد کریں۔ 

معاشرتی رویے اور کچھ چھبتے سوال!
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟
سوشل

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟

May 20, 2025

پاکستان میں کم عمری کی شادی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرتی نظام میں گہرائی سے پیوست ہو چکا ہے۔ یہ صرف ایک قانونی یا عدالتی معاملہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے جس کے پیچھے دکھ بھری...

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟
صحت

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟

May 17, 2025

  دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔اس...

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 
سوشل

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 

May 16, 2025

شادی زندگی بھر ساتھ رہنے کا معاملہ ہے اورذرا سی کوتاہی زندگی بھر کا عذاب بن جاتی ہے کیونکہ یا تو ایک ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنی پڑ جاتی ہے جس کے ساتھ بعض اوقات بیٹھنا بھی محال...

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ
شادی

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ

May 15, 2025

آج کے دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے، وہیں رشتہ تلاش کرنے کا روایتی انداز بھی بدل رہا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید اور بااعتماد رشتہ ایپ ہے جو ایسے افراد کے لیے بنائی گئی...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر