No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

August 22, 2024
in صحت, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, شادی, موجودہ مسائل
شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

شادی کا رشتہ پوری زندگی کا معاملہ ہوتا ہے اور  آنے والی نسل کا مستقبل بھی شادی کے بندھن پر منحصر کرتا ہےاس رشتے کی بنیاد جتنی زیادہ سمجھداری کے ساتھ رکھی جائے گی آنے والی زندگی کی مشکلات اتنی ہی کم ہوں گی۔ شادی کی تقریب کے لیے جہاں ہزار قسم کے لوازمات کیے جاتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں ضروری ہے کہ آپ اپنی شادی کی تیاری کے ساتھ چند اہم طبی ٹیسٹ بھی کروالیں۔ اپنے شریک حیات کی صحت کے بارے میں جاننا کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے۔ بعض اوقات آپ کے ساتھی کو بھی اپنی صحت کے بارے میں کچھ اہم معلومات نہیں ہوتی، جو بعد میں شادی میں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ اس لیے شادی سے پہلے چند ضروری طبی ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے۔

ایس ٹی آئی ٹیسٹ

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

آج کل شادی شدہ جوڑوں کے لیے جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنز کی جانچ اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، اور ایس ٹی ڈی جیسی بیماریاں جنسی تعلقات کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ یہ مسائل صرف زوجین تک محدود نہیں رہتے بلکہ حمل کی صورت میں پیدا ہونے والے بچے کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ اسی لیے شادی سے پہلے ان انفیکشنز کی اسکریننگ کو یقینی بنانا ضروری ہے، تاکہ مستقبل میں نہ صرف شریک حیات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے بلکہ آئندہ نسل کو بھی ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تھیلیسیمیا

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

تھیلیسیمیا بنیادی طور پر خون کی کمی سے تعلق رکھنے والی ایک بیماری ہے جس سے زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں۔ آج کل ہر دوسرے گھر میں تھیلیسیمیا کا مریض پایا جاتا ہے۔ تھیلیسیمیا مائنر کے جراثیم اگر میاں اور بیوی دونوں میں موجود ہوں تو اس سے تھیلیسیمیا میجر قسم کا بچہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس مرض پر بہت تحقیق ہو چکی ہے مگر ابھی تک اسکا کوئی موثر علاج سامنے نہیں آیا۔ اس مرض کے دوران شدید تکلیف برداشت کرنے کے بعد بچہ عمر کے ایک خاص حصے میں پہنچنے کے بعد ہلاک ہو جاتا ہے۔اس تکلیف سے بچنے کے لیے شادی کروانے والے جوڑے کو یہ ٹیسٹ کروانا نہایت ضروری ہے۔ یہ ٹیسٹ ہر اس شخص کو کروانا چاہیے جو اپنی آنے والی نسل کو اس  بیماری سے بچانا چاہتے ہیں. 

وراثتی بیماریوں کا ٹیسٹ

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

عام طور پر بہت ساری خاندانی شادیوں کے سبب بیماریاں نسل در نسل منتقل ہونے کی ہسٹری بہت پرانی ہے۔ ہمارے ملک میں بہت سارے ایسے خاندان موجود ہیں جہاں پر ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ خاندان کے ہر فرد میں موجود ہوتے ہیں اور جن کو نہ ہو ان کے اس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے  شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کی میڈیکل ہسٹری کی جانچ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

بلڈ گروپ کا ٹیسٹ

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

ماہرین کے نزدیک شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کا خون کے گروپ کا ٹیسٹ کروانا بھی بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر ان دونوں کے خون کے گروپ کا آر ایچ فیکٹر اگر ایک جیسا ہوا تو اس سے آنے والے وقت میں انہیں کافی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کیوں کہ ان دونوں کا بلڈ گروپ ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے  بچے کے خون کے خلیات کو ماں کے خون کےخلیات ختم کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے بچہ ضائع ہو جاتا ہے۔

فرٹیلیٹی ٹیسٹ

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟

فرٹیلیٹی ٹیسٹ شادی سے پہلے لڑکی کے اووری کے ایگ سیلز اور لڑکے کے اسپرم کا ٹیسٹ کروانا بھی اہم ہے، کیونکہ اگر ان میں کوئی خرابی یا کمی پائی جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ شادی کے بعد ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکتا ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔

شادی سے پہلے کونسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے ضروری ہیں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟
سوشل

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟

May 20, 2025

پاکستان میں کم عمری کی شادی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرتی نظام میں گہرائی سے پیوست ہو چکا ہے۔ یہ صرف ایک قانونی یا عدالتی معاملہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے جس کے پیچھے دکھ بھری...

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟
صحت

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟

May 17, 2025

  دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔اس...

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 
سوشل

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 

May 16, 2025

شادی زندگی بھر ساتھ رہنے کا معاملہ ہے اورذرا سی کوتاہی زندگی بھر کا عذاب بن جاتی ہے کیونکہ یا تو ایک ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنی پڑ جاتی ہے جس کے ساتھ بعض اوقات بیٹھنا بھی محال...

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ
شادی

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ

May 15, 2025

آج کے دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے، وہیں رشتہ تلاش کرنے کا روایتی انداز بھی بدل رہا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید اور بااعتماد رشتہ ایپ ہے جو ایسے افراد کے لیے بنائی گئی...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر